رانا ثناءاللہ

عمران خان پی ڈی ایم کیساتھ بیٹھنے سے مرنے کو ترجیح دے رہے تھے۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان تو کہتے تھے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ بیٹھنے سے بہتر ہے کہ میں مرجاوں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے عمران خان کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اسمبلیاں توڑنے کے عمل کو ویلکم نہیں کرتے، غیر جمہوری سمجھتے ہیں، اگر یہ اسمبلیاں توڑنا چاہتے ہیں تو توڑ دیں، ذمے داری ان کی ہے۔ سیاسی جماعتیں اور لوگ بیٹھتے ہیں تو ڈیڈ لاک ختم ہوتے ہیں اور راستے نکلتے ہیں۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا موقف رہا ہے کہ گفتگو نہ کرنے کی باتیں غیرسیاسی اور غیر جمہوری ہیں، پی ڈی ایم کی قیادت بات کرنے اور بیٹھنے سے انکاری نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی معاملات کو سیاسی انداز سے حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اگر یہ اسمبلیاں توڑتے ہیں تو ہم بھرپور طریقے سے الیکشن لڑیں گے، الیکشن کی صورت میں انہیں پنجاب میں شکست دیں گے اور اکثریت لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

آئی ایم ایف

آئی ایم ایف نگراں حکومت کے معاشی اقدام کا معترف

اسلام آباد (پاک صحافت) آئی ایم ایف کے معاون وفد نے نگراں حکومت کے معاشی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے