احسن اقبال

عمران خان پاکستان کے آئین اور قانون سے بالاتر نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کے آئین اور قانون سے بالاتر نہیں، اس مشکل وقت میں بھی عمران خان اپنی سیاست چمکانے میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سیلابی پانی اترنے تک ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھنا پڑے گا، عالمی برادری بھی متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں کیلئے مدد کررہی ہے۔ جہاں پانی کی سطح تھوڑی کم ہوئی ہے وہاں بحالی کی سرگرمیاں شروع کی جا چکی ہیں پر اندرون سندھ ابھی تک سیلابی پانی میں گھرا ہوا ہے، پوری قوم کو متحد ہوکر سیلاب کی تباہی سے مل کر نمٹنا ہوگا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان قومی جدوجہد کو چھوڑ کر صرف جلسوں میں مصروف ہیں، عمران خان کو مائنس ون کوئی اور نہیں وہ خود کو مائنس ون کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران کروڑوں روپے جلسوں پر خرچ کیے جارہے ہیں، آپ 10 ہزار افراد کے بجائے ایک کروڑ کے جلسے کریں پھر بھی قانون سے بالاتر نہیں ہوسکتے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے