متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان کی بڑی کھیپ کراچی پہنچ گئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے سیلاب متاثرین کی فوری امداد کے لیے متحدہ عرب امارات کی جانب سے خوراک پر مشتمل 17 کنٹینرز بحری جہاز سے کراچی پہنچا دیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی سے خصوصی کارگو شپ امدادی سامان پر مشتمل 17 کنٹینر لے کر پورٹ قاسم پہنچا، یو اے ای قونصل جنرل حامد بخیت الرومیتی نے کارگو شپ کا استقبال کیا اور یہ سامان وصول کیا۔ یو اے ای قونصل جنرل کے ترجمان کے مطابق ان کنٹینرز میں 275 ٹن مکمل خوراک کا سامان موجود ہے، امدادی سامان سندھ اور بلوچستان کے سیلاب متاثرہ علاقوں کو پہنچایا جائے گا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں یو اے ای کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ ہیں، روز اول سے یو اے ای اور اماراتی ریڈ کریسنٹ پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کا سلسلہ جاری ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے