بلاول بھٹو

عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور جھوٹے وزیر اعظم ہیں۔ بلاول بھٹو

بدین (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستان کی تاریخ کے کرپٹ ترین اور جھوٹے وزیراعظم ہیں۔ اب عمران خان کے گھبرانے کا وقت ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سجاول میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان انتخابات سے قبل عمران کہتے تھے کہ ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دوں گا مگر انتخابات کے بعد انہوں نے جن کے پاس روزگار تھا ان کا روزگار چھین لیا، جن کے پاس چھت تھی ان سے چھت چھین لی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ تین سال سے ہر مسئلہ پر عمران خان نے عوام کو بس یہی کہا ہے کہ گھبرانا نہیں ہے مگر خان صاحب سن لو! اب آپ کے گھبرانے کا وقت ہو چکا ہے۔ اب عوام نہیں بلکہ آپ گھبرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے ساتھ دیا تو ہم نے ضیاء اور مشرف کا مقابلہ کیا، اب آپ ایک بار پھر ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم ملکر اس سلیکٹڈ کو گھر بھیجیں۔

یہ بھی پڑھیں

کراچی، اورنج لائن بس کی شٹل سروس کا افتتاح کر دیا گیا

کراچی (پاک صحافت) وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے اورنج لائن بس کی شٹل سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے