شرجیل میمن

عمران خان وہ ڈاکو ہے جس نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان وہ ڈاکو ہے جس نے اربوں روپے کے ڈاکے مارے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے اطلاعات شرجیل میمن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حالیہ بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے عمران خان کے بیان کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہاری خواہش ہے کہ خونریزی ہو؟ اقتدار کی ہوس میں تم ہر حد پار کرنے کے لیے تیار ہو۔

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان نے اپنے چار سالہ دور حکومت میں کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئے ہیں، بشری بی بی اور فرح گوگی کی کرپشن کا کوئی حساب نہیں ہے۔ اب یہ عوام کو جھوٹ بول کر دھوکہ دینے کی کوشش کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے