حافظ حمداللہ

عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ بنادیا۔ حافظ حمداللہ

ملتان (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ بنادیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے ملتان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی، معاشی عدم استحکام کو قوم بھی بھگت رہی ہے اور ریاست بھی، عمران خان نے نئے پاکستان کے نام پر ملک کو کباڑ بنا دیا ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا تھا کہ 25 جولائی 2018 سے جمہوریت کے نام پر خاموش آمریت مسلط تھی، جس دور میں اسٹیٹ بینک کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ معاہدے میں حوالے کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے امریکا کے کہنے پر سی پیک پر کام روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم درآمد کرنے سے متعلق فیصلے کرنے والے افلاطون کو سزا ملنی چاہیے، احسن اقبال

(پاک صحافت) وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ گندم درآمد کے غلط …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے