شازیہ مری

عمران خان نے مزدوروں کیلئے نہیں فرح گوگی کی خاطر ریلی نکالی۔ شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ عمران خان نے مزدوروں کے لیے نہیں بلکہ فرح گوگی کی خاطر ریلی نکالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور وفاقی وزیر شازیہ مری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی ریلی کا مقصد مزدوروں کو حقوق دلوانا نہیں بلکہ فرح گوگی کو اقتدار دلوانا ہے، عمران خان کا مزدوروں کے حقوق سے اتنا ہی تعلق ہے جتنا عثمان بزدار کا گڈ گورننس سے ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدوں کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان مزدوروں کو ہوا ہے، عمران خان کی وجہ سے جو مہنگائی ہوئی ہے اس سے سب سے زیادہ مزدور طبقہ متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے