خواجہ آصف

عمران خان نے قومی اداروں کیخلاف زبان درازی کی حدیں پار کردی ہیں۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے قومی اداروں کے خلاف زبان درازی کی ساری حدیں پار کردی ہیں، اداروں کے خلاف جو زبان وہ استعمال کررہے ایسی زبان پہلے کسی نے استعمال نہیں کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 سے متعلق معاملہ جب کابینہ میں آئے گا تو وہ اپنی رائے دیں گے۔ عمران خان کے ہاتھ صاف نہیں ہیں، انہوں نے چار سال تک کرپشن کی سرپرستی کی، عمران خان اور ان کے ساتھی ملکی اداروں کے خلاف جیسی زبان استعمال کر رہے ہیں ویسی پہلے کسی نے استعمال نہیں کی، عمران خان اوتار نہیں جو ایسی باتیں کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے