نیب

عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔ نیب

اسلام آباد (پاک صحافت) نیب کا کہنا ہے کہ عمران خان نیب تفتیش میں شامل نہ ہوئے تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نے 19 کروڑ پاؤنڈ منتقلی کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے متعلق بیان جاری کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ برطانوی کرائم ایجنسی تحقیقات کیس میں عمران خان کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب مسترد کر دیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ عمران خان جان بوجھ کر نیب تحقیقات سے فرار اختیار کر رہے ہیں۔ مذکورہ کیس میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کو نیب نے 18 مئی کو طلب کیا تھا تاہم دونوں پیش نہیں ہوئے۔

بیان کے مطابق لیگل ٹیم نے عمران خان کی جانب سے نیب کے بھجوائے سوالات کا جواب جمع کروایا گیا تھا جس کو نیب نے مسترد کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے