عمران خان مکمل طورپر جنرل فیض حمید اور آصف غفور پر انحصار کرتے تھے، ندیم افضل چن

لاہور (پاک صحافت) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے سابق ترجمان ندیم افضل چن نے انکشاف کیا ہے کہ  عمران خان مکمل طورپر جنرل فیض حمید اور آصف غفور پر انحصار کرتے تھے۔  ندیم افضل چن کے مطابق جنرل فیض حمید اور آصف غفور کی ہی پالیسیاں چلتی تھیں۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے الزامات کو سنجیدہ نہ لینے وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ آخری دم تک مدت ملازمت میں توسیع کی بات ہوتی رہی، جب وہ (عمران خان پارٹی) اپوزیشن میں گئے تو اس وقت بھی کہا تھا کہ آپ مدت ملازمت میں توسیع لے لیں اور الیکشن آپ کروائیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ جرنل فیض حمید اور آصف غفور یہ دونوں خان صاحب کی آنکھ اور کان تھے، سیاسی لوگ تھوڑے تھے، ورکر تھوڑے تھے، جو ایک گراس روٹ کے لوگ ہوتے ہیں۔ فیض صاحب تو پارٹی کا حصہ تھے ، وہ اسٹیبلشمنٹ کا حصہ نہیں بلکہ حکومت کا حصہ تھے، ان کا ہر معاملے میں دخل ہوتا تھا اور  تقریباً  روزانہ ہی وزیراعظم کے چیمبر میں آتے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے