شرجیل میمن

ملک آئین پر چلتا ہے کسی کی خواہشات پر نہیں۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ ملک آئین پر چلتا ہے کسی کی خواہشات پر نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، اپنی خواہشات پر آئین کی خلاف ورزی نہیں کرسکتے، جس ادارے کے خلاف پروپیگنڈا کیا، اب اسی سے مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کا اندوہناک واقعہ کرایا، یہ وہی ہیں جنہوں نے جناح ہاؤس میں آگ لگائی، شہداء کے مجسموں کی بے حرمتی کرنے والے اپنے گناہ معاف کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل نے کوئی فہرست جمع نہیں کروائی، ملک آئین پاکستان پر ہی چلتا ہے، کسی کی خواہشات پر ملک نہیں چل سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے