مریم نواز

عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ عمران خان ملکی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے مزدوروں کے عالمی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سنا ہے فتنہ آج مزدورں کیلئے ریلی نکال رہا ہے، عمران خان ملک کے خلاف سازشیں بند کرے، مزدور کا بھلا ہو جائے گا، تم سازشی طریقوں سے اقتدار کے راستے کھولنا بند کرو۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان ریلی نہ نکالو، سازشیں کرنا بند کرو، فتنے سے کہتی ہوں سازشیں بند کرو مزدور کا بھلا ہو جائے گا، 2017 میں روٹی 2 روپے کی تھی مزدور پیٹ بھر کے کھانا کھاتا تھا، وہ بھی وقت تھا جب ڈالر 100 روپے کا تھا آج 280 کا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فتنے کی تعریف پر عمران خان پورا اترتا ہے، عمران خان کے گینگ میں تمام کرپٹ لوگ شامل ہیں، صرف عمران خان نہیں پورا ٹولہ مہنگائی کا ذمہ دار ہے، ثاقب نثار ہو یا فیض حمید سب اس کے گینگ میں ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت میں مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، وزیراعظم نے مزدور کی کم سے کم اجرت 35 ہزار کردی ہے۔ وزیراعظم سے درخواست کروں گی کم سے کم اجرت 40 ہزار مقرر کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے