شرجیل میمن

عمران خان لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان لوگوں کو دہشت گردی کی ترغیب دے رہے ہیں، یہ اقتدار کے لالچ میں پاکستان پر کمپرومائز کرنے کو تیار ہیں، چاہے انہیں کتنی گڈ ٹو سی یو کی سپورٹ ہو جیل تو جانا ہو گا۔

تٖفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری آج سے آزاد کشمیر کے 3 روزہ دورے پر جا رہے ہیں، عمران خان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے کشمیر کاز کو نقصان ہوا ہے۔ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سیاست میں اختلافِ رائے ہوتا ہے مگر دشمنی نہیں ہو سکتی، ہمارے سیاسی نظریے الگ ہو سکتے ہیں، ہم دشمن نہیں۔

واضح رہے کہ شرجیل میمن نے مزیدکہا کہ عمران خان چیزوں کو بند گلی تک لے کر گئے ہیں، ان کو جہاز بھر کے اراکین دیے گئے تھے، ان کی نااہلی کی وجہ سے پاکستان تنہائی کا شکار ہوا، وہ ملک کے واحد وزیرِ اعظم تھے جنہیں آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ہی راستہ ہے کہ آپ ٹی وی پر آ کر اپنی تمام غلطیاں مانو! کبھی امریکا، کبھی سابق آرمی چیف پر الزام لگا رہے ہیں، یہ تضاد نہیں بلکہ منافقت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے