عمران خان

عمران خان اور دیگر رہنما کل دوبارہ جے آئی ٹی میں طلب

اسلام آباد  (پاک صحافت) مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو کل دوبارہ طلب کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ  عمران خان اور دیگر رہنماؤ ں کو توڑ پھوڑ اور  تشدد کے مقدمات کی تفتیش کے لیے طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان اور دیگر رہنماؤں کو لاہور کے سی سی پی او آفس میں کل دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد چوہدری، حماد اظہر، اعجاز چوہدری، مسرت جمشید، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال اور ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر رہنماؤں کو دوسری بار طلب کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی میں اب تک صرف اسد عمر نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا ہے۔ یاد رہے کہ رہے کہ پی ٹی آئی رہنما ؤں کے خلاف  مقدمات لاہور کے تھانہ ریس کورس، سول لائنز اور شادمان میں درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے