عظمی بخاری

عمران خان اور اسکے چمچوں کو آخری وارننگ ہے اپنی حدود میں رہیں ، عظمیٰ بخاری

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اور اسکے چمچوں کو آخری وارننگ ہے اپنی حدود میں رہیں ۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان فیض ہونے کی کوشش کر ینگے مگر فیض یاب نہیں ہونگے ۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ پنجاب کی ترجمان عظمی ٰبخاری نے پی ٹی آئی چیئرمین اور ان کے ساتھیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان نے عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی اپنی حلال کی بیٹی ہوتی تو کسی کی حلال بیٹی کے بارے میں ایسی بکواس نہ کرتا۔

واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اسرائیل کو تسلیم کرنےکی مہم میں عمران خان ٹرمپ کے ساتھ تھا،عمران حکومت نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کی سازشیں کیں، ٹرمپ نے جبراً اسرائیل کو تسلیم کرانےکے لیے کئی عرب ممالک کوآمادہ کیا، کراچی کی کانفرنس نے ان کی زبان بندی کی جس کے بعد آج تک اسرائیل تسلیم کی بات کرنےکی جرات نہیں کرتے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے