حمزہ شہباز

عمرانی سرکار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا، وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈیرہ غازی خان (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سابقہ حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمرانی سرکار نے جنوبی پنجاب کے عوام کو دھوکہ دیا ہے۔  حمزہ شہباز نے یہ بھی کہا کہ ہم جنوبی پنجاب کو اس کا حق واپس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ڈیرہ غازی خان کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق رکن اسمبلی خواجہ نظام المحمود کی ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں خواجہ نظام المحمود کا ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا گیا اور حمزہ شہباز کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

واضح  رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے خواجہ نظام المحمود کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ نظام المحمود کی شمولیت سے پارٹی ڈیرہ غازی خان میں مزید مضبوط ہو گی۔ خیال رہے کہ رکن پنجاب اسمبلی سردار اویس لغاری اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے