محسن رانجھا

عمران خان الیکشن کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔ محسن رانجھا

لندن (پاک صحافت) محسن رانجھا کا کہنا ہے کہ اس وقت عمران خان الیکشن کی دوڑ سے ہی باہر ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما محسن رانجھا نے لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے بعد ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان جھوٹا ہے اور فراڈی بھی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین خود کو صادق و امین نہیں کہہ سکتے۔

محسن رانجھا کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو سیکشن 232 کے تحت 3 سال قید، 50 ہزار جرمانہ اور 5 سال نااہلی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف کی غلط قیمتیں لگوائیں، ہم نے پی ٹی آئی قائد کو چور نہیں کہا بلکہ ایک آئینی باڈی نے چور کہا ہے۔ عمران خان کو الیکشن میں ہرانا مشکل کام نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے