ایرانی قونصل جنرل

علامہ اقبالؒ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات کا مشترکہ باب ہیں۔ ایرانی قونصل جنرل

لاہور (پاک صحافت) ایرانی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ علامہ اقبالؒ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا مشترکہ باب ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے لاہور میں تعینات ہونے والے نئے قونصل جنرل مہران موحد فر نے علامہ اقبال کے مزرا پر حاضری کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج مجھے بہت خوشی ہے کہ میں قومی شاعر، فلسفی، مسلم مفکر اور ایک خودمختار ملک پاکستان کا خواب دیکھنے والے کے حضور آیا ہوں جو اسلامی جمہوریہ ایران اور اسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان گہرے اور تاریخی تعلقات کا ایک مشترکہ باب ہیں۔

ایرانی قونصل جنرل مہران موحد فر کا مزید کہنا تھا کہ آپ ایک ایسی قابل قدر شخصیت ہیں جن کو اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر نے “مشرق کا بلند ستارہ” نام دیا ہے۔ عالم اسلام کے اتحاد میں علامہ اقبال کا کردار، اس عظیم شخصیت کی وفات کے 8 عشروں سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی اثر انگیز ہے، اس لیے آپؒ کا نام تاریخ میں ہمیشہ روشن رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے