رانا ثناءاللہ

عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اہم مقدمے سے بری کردیا

گوجرانوالہ (پاک صحافت) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو اہم مقدمے سے بری کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ گوجرانوالہ کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے بعد انہیں مقدمے سے بری کردیا ہے۔ ان کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ میں درج گوجرانوالا کی خصوصی عدالت میں چیف سیکرٹری اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق مقدمے کا مدعی عدالت میں اپنے بیان سے منحرف ہوگیا جس پر عدالت نے رانا ثناءاللہ کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔ پیشی کے موقع پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئےتھے۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے رانا ثناءاللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔ عدالت نے ان کے ساتھ ان کے ضمانتی رانا سعد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

غزہ مارچ

پاکستانی طلبہ کی فلسطین کیلئے مغربی طلباء کے ساتھ متحد آواز

(پاک صحافت) پاکستان کی مختلف یونیورسٹیوں کے طلباء کا ایک بڑا مارچ فلسطینی قوم کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے