شازیہ مری

گزشتہ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، شازیہ مری

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے، گزشتہ حکومت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا، کرسی جانے کے غم میں انہوں نے عوام کو گمراہ کرنا شروع کردیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ کارکردگی کا پوچھیں تو سازش کا کہنا شروع کردیتے ہیں، 4سال کی کارکردگی کا پوچھتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر شازیہ مری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوکریاں دینے کے دعوے کرنےوالوں نے نوکریاں چھینیں، گھر دینے کا دعویٰ کرنے والوں نے چھتیں اکھاڑدیں، گزشتہ حکومت عوام کیلئے کوئی ایک منصوبہ شروع نہ کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ انہیں سازش نے نہیں عوام کی پکار نے نکالا ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے مزید کہا کہ گزشتہ 4سال میں مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا، گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا، آئی ایم ایف سے معاہدے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا؟ اس وقت حکومت نے عوام کیلئے مشکل فیصلے کیے ہیں، ایسا نہیں کہا جاسکتا کہ دودھ کی نہریں بہہ جائیں گی، مشکل فیصلے ناگزیر تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے