عثمان بزدار

عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کرلیا

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب نے ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ ان کو جائیدادوں کا ریکارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عثمان بزدار کو کل (16 فروری کو) 11 بجے نیب میں پیش ہونے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کو نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی فروخت شدہ جائیدادوں کا ریکارڈ بھی ساتھ لے کر آئیں۔ واضح رہے کہ عثمان بزدار کو کرپشن اور کرپٹ پریکٹس کے کیس میں طلب کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے