عظمی بخاری

عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں بلکہ بنی گالہ اینڈ کمپنی کے غلام ہیں۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ عثمان بزدار پنجاب کے وزیراعلی نہیں بلکہ بنی گالہ اینڈ کمپنی کے غلام ہیں۔ جس کا انہوں نے عملی طور پر ثبوت دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہت جلد فردوس عاشق بھی نیب کی گرفت میں آنے کے بعد مگرمچھ کے آنسو بہاتی نظر آئیں گی۔ فردوس عاشق عثمان بزدار کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔

ترجمان ن لیگ پنجاب عظمی بخاری کا مزید کہنا ہے کہ عثمان بزدار کو لوٹ مار کو چھپانے کے لیے 52 ترجمان رکھنے پڑے۔ تحریک انصاف کی حکومت میں کلرک سے نائب قاصد تک اور سیکریٹری سے ایس ایچ او تک ہر عہدے کے ریٹ مقرر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فردوس امجد نے پہلے وفاق میں کمائی کی اور اب اگلے الیکشن کے لیے پنجاب سے ریکوریاں کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے