واٹس ایپ

واٹس ایپ کی جانب سے ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کا دلچسپ فیچر متعارف

کراچی (پاک صحافت) پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ ورژن کے صارفین کے لیے تصاویر اور ویڈیوز کا دلچسپ فیچر  متعارف کرا دیا۔ اس فیچر کے تحت صارفین کسی بھی قسم کا میڈیا یعنی تصاویر، ویڈیوز ، گرافکس انٹرچینج فارمیٹ (GIF) اور ڈاکیومنٹس کو فارورڈ کرتے ہوئے ‘کیپشن’ بھی درج کرسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اگر آپ کسی قسم کا میڈیا ایک چیٹ سے دوسری چیٹ میں بھیجنا چاہتے ہیں تو اس کے ساتھ ‘کیپشن’ لکھا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ ورژن استعمال کرنے والے صارفین کو یہ سہولت فراہم نہیں کی گئی تھی، لیکن اب باآسانی تصاویر اور ویڈیوز کو فاروڈ کرتے وقت کچھ بھی لکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ نئے فیچر کے حوالے سے واٹس ایپ بیٹا انفو نے ایک اسکرین شاٹ بھی جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فیچر صارفین کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اگر صارف چاہے تو لکھا ہوا کیپشن ڈیلیٹ کرکے دوبارہ نیا کیپشن بھی درج کرسکے گا۔ خیال رہے کہ کچھ صارفین اب بھی اس فیچر کو استعمال کرنے کے اہل نہیں ہیں، ان کے لیے یہ فیچر کچھ دنوں میں پیش کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا

میٹا نے واٹس ایپ، انسٹا گرام اور میسنجر میں اے آئی چیٹ بوٹ کی آزمائش شروع کر دی

(پاک صحافت) میٹا کی جانب سے واٹس ایپ، میسنجر اور انسٹا گرام میں آرٹی فیشل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے