شہباز شریف

عالمی یوم ماحولیات پر صدر مسلم لیگ ن شہباز شریف کا پیغام

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر اپنا پیغام جاری کر دیا، شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحول کو بچانے کا مطلب آج بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے۔ شجر کاری اور ایکو سسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے کام کرنا ہو گا۔ درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک اور امراض پیدا کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ بلدیاتی ادارے اور مقامی حکومتیں ماحولیاتی بہتری اور شجر کاری میں مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پہاڑوں، دریاؤں، سمندروں، جنگلات اور ان میں رہنے والی حیات کی حفاظت کرنا ہوگی۔ ماحول بچانے کے لیے مؤثر عالمی اشتراک اور اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے