شیری رحمان

عالمی برادری کو پاکستان کیساتھ کئے وعدے پورے کرنے چاہئیں۔ شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ کئے گئے وعدے پورے کرے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ مون سون بارشیوں اور سیلاب سے 1700سے زائد افراد جاں بحق اور تین کروڑ سے زائد افرادمتاثر ہوئے اور تین کروڑ سے زائد متاثرہ افراد کی بحالی کسی بھی ملک کیلئے آسان نہیں ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ماحولیاتی تبدیلی نے بے پناہ نقصان پہنچایا ہے اور انصاف کا تقاضا ہے کہ گلوبل وارمنگ میں جن ملکوں کا حصہ ہے وہ ذمہ داری لیں۔ یہ دنیا کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستان کی بے مثال موسمیاتی آفت سے نمٹنے میں مدد کرے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو اپنے وعدوں کو پورا کرنے کی ضرورت ہے جو وہ 2009 سے ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے