طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے لوگوں کی گھروں پر واپسی

سجاول (پاک صحافت) طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد سجاول اور بدین کے ساحلی علاقوں میں زندگی معمول پر آنے لگی۔ خیال رہے کہ سجاول میں ساحلی علاقے شاہ بندر کے دیہات ابراہیم میرجت کے مکینوں نے کاروبارِ زندگی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ریلیف کیمپس میں مقیم تقریباً 16 ہزار افراد کو آج دیہات میں منتقل کیا جائے گا۔ دوسری جانب بدین کے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان گزرنے کے بعد کیمپوں میں منتقل متاثرین گھروں کو واپس جانا شروع ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈی سی بدین کا کہنا ہے کہ 14 ریلیف کیمپوں سے 14 ہزار سے زائد افراد کو دیہات واپس منتقل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کو راشن دے کر واپس گھروں کو روانہ کیا جائے گا اور متاثرین کے گھر و مال مویشی کے نقصانات کا اندازہ لگانے کے لیے سروے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے