طورخم سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کیلئے بحال

(پاک صحافت) طورخم کی سرحدی گزرگاہ 10 روز بعد تجارتی سرگرمیوں کے لیے بحال کر دی گئی۔ کسٹم ذرائع کے مطابق افغانستان سے پہلی کارگو گاڑی 10 روز بعد پاکستان میں داخل ہو گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان ڈرائیورز کو سفری دستاویزات بنانے کے لیے 31 مارچ تک مہلت دی گئی ہے، یکم اپریل سے بغیر سفری دستاویزات کے کارگو گاڑیوں کا پاکستان میں داخلہ ممنوع ہو گا۔

واضح رہے کہ کسٹم ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ پشاور میں افغان قونصلر جنرل اور پاکستانی حکام کے درمیان طے پایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

بانی پی ٹی آئی کے پیچھے کوئی تو ہے جو اسے سپورٹ کر رہا ہے، شرجیل میمن

حیدرآباد (پاک صحافت) وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے