شاہ محمود قریشی اسد عمر

ضمانتیں مسترد، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی عدالت سے فرار

اسلام آباد (پاک صحافت) جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ مقدمے میں ضمانتیں خارج ہونے پر شاہ محمود قریشی اور اسد عمر مقامی عدالت سے فرار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں 9 مئی کو جلاو گھیراو اور توڑ پھوڑ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ہے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماوں شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور اسد قیصر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی ہیں۔

ذرائع کے مطابق ضمانت مسترد ہونے پر سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کچہری سے فرار ہوگئے ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔

یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنماوں اسد عمر، شاہ محمود قریشی اور اسد قیصر کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

احسن اقبال کا سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے کوریڈورز کا آغاز کرنے کا خیر مقدم

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال نے سی پیک کے نئے مرحلے میں پانچ نئے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے