بلاول بھٹو

صوبوں کے حقوق وفاق سے چھین کر لیں گے، بلاول بھٹوزرداری

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے پی ٹی آئی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہآئینی حقو ق پر سودے بازی نہیں کریں گے اور صوبوں کے حقوق وفاق سے چھین کر لیں گے۔ پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ  ہم نے ناصرف سندھ بلکہ بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے حقوق کے لیے بھی آواز اٹھائی، ہر ضلع میں جا کر عوام کو بتائیں  گےکہ کس طرح ان کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہید بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ ہم ہر سطح پر عوام کو ان کے ساتھ ہونے والی نانصافیوں سے آگاہ کریں گے کہ کس طرح  آپ کے حق پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، آپ کے وسائل نہیں دیے جا رہے، این ایف سی ایوارڈ نہیں دیا جارہا ہے، این ایف سی ایوارڈ نا دے کر ظلم کیا جا رہا ہے لیکن کب تک ظلم برداشت کریں گے۔

واضح رہے کہ پی پی چئرمین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مشکل معاشی حالات میں ہمارے لوگوں کو بے روزگار کیا جارہا ہے،بڑے بڑے لوگ مانیں یا نہ مانیں صوبہ سندھ میں کام ہوا ہے، صوبے میں ایسا کام ہوا جو بزدار اور عمران خان نہیں کر سکتے، آئینی حق اور شیئر دیا جاتا تو اور بہتر کام کرتے۔ ہم چاہتے ہیں کامیابی کا اثر کاغذ کے بجائے عام آدمی کی زندگی میں نظر آئے، غربت سے انکار نہیں کر سکتے لیکن سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلے میں غربت میں کمی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے