آصف زرداری

صدر مملکت آصف زرداری کی پاکستان اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عید الفطر کے موقع پر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان اور امت مسلمہ کو عید کی مبارکباد دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عید الفطر دوسروں کے ساتھ خوشیاں بانٹنے اور ایثار و قربانی کا دن ہے۔ اخوت، رواداری سے سرشار ہو کر ایک متحد قوم بننے کی کوشش کریں۔ انہوں نے مظلوم فلسطینیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی عوام کےلیے پیغام ہے کہ پاکستان آپ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

صدر مملکت آصف زرداری نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں فوری امن اور امداد کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ اسرائیلی مظالم اور نسل کشی انسانی حقوق کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔ اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھی نہیں بھولنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے، پاکستان مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

انکا کہنا تھا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کی کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق حل تک اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ایاز صادق

موجودہ حکومت ملکی معیشت کو بحال کرنے کیلئے کوشاں ہے۔ سردار ایاز صادق

اسلام آباد (پاک صحافت) ایاز صادق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ملکی معیشت کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے