عبدالقادر پٹیل

صحت کے شعبے میں بہتری لانا ہمارا مشن اور مقصد ہے۔ عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد (پاک صحافت) عبدالقادر پٹیل کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہے ہیں، اس شعبے میں بہتری لانا ہمارا اولین مقصد اور مشن ہے جس کے لئے دن رات کوشش کررہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسینیشن سرٹیفکیٹ نیشنل امیونائیزیشن مینجمنٹ سسٹم سے جاری ہوں گے، بیرون ملک سفر کرنے والے شہری اب کووڈ ویکسینیشن کی طرح پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ آن لائن لے سکتے ہیں۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کا مزید کہنا تھا کہ نادرا نے پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کی تصدیق بھی موبائل ایپ کے ذریعے آسان بنا دی، حکومت صحت کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں عوام الناس کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کیے جارہے ہیں، بیرون ملک سفر کرنے والے پاکستانیوں کو پولیو اور زرد بخار کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ کے حصول اور تصدیق کرانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے