شیخوپورہ میں مسافر ٹرین مال گاڑی سے ٹکرا گئی، 31 افراد زخمی

شیخوپورہ (پاک صحافت) شیخوپورہ میں قلعہ ستار شاہ اسٹیشن کے قریب مسافر ٹرین ٹریک پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں میانوالی سے لاہور جانے والی ٹرین میں سوار 31 مسافر زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں سے 5 مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے ٹرین ڈرائیور عمران سرور اور اسسٹنٹ ڈرائیور محمد بلال کو معطل کر دیا۔ خیال رہے کہ ایک روز قبل قلعہ ستار شاہ کے پاس مال گاڑی کی 4 بوگیاں ڈی ٹریک ہو گئی تھیں۔ میانوالی سے آنے والی مسافر ٹرین بھی کانٹا تبدیل نہ ہونے پر اسی ٹریک پر آ گئی۔ مسافر ٹرین کے ڈرائیور کی کوشش کے باوجود ٹرین مال بردار بوگی سے ٹکرا گئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق جائے حادثہ پر ریسکیو کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان ریلوے کا کہنا ہے کہ لاہور ڈویژن میں ٹرین آپریشن جاری ہے، شیخوپورہ کے پاس حادثے کے بعد ٹریک صبح ساڑھے 7 بجے کلیئر کر دیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میانوالی ایکسپریس کو بھی روانہ کردیا گیا تھا، ٹرین میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں،حادثے کی جگہ سے متاثرہ بوگیوں کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے