مریم اورنگزیب

الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں، مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب، الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے انتخابات مارچ اپریل میں ہونے کی پیشگوئی پر وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ردعمل دیا ہے۔ مریم اورنگزیب نے سوال کیا کہ کیا عمران خان نے انتخابات مارچ اور اپریل 2024 میں ہونے کی پیشگوئی کی ہے؟ خان صاحب، الیکشن پیشگوئی سے نہیں آئینی مدت پوری ہونے کے بعد ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ عوام کو جتنی ٹھیس پہنچا چکے ہیں وہ زخم کافی ہیں، عوام کو مہنگائی، بے روزگاری کی ٹھیس پہنچائی جس کا درد آج تک جاری ہے، آپ نے کشمیر ، قومی مفادات اور تاریخی قرضے کی ٹھیس پہنچائی، ایک کروڑ نوکری، 50 لاکھ گھر دینے کے اعتماد کو ٹھیس پہنچائی۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ نے چیئرمین نیب سے ڈیل کی، ڈیل تو آپ نے طیبہ گل کو وزیراعظم ہاؤس میں اغوا کر کے کی، آپ ڈی جی ایف آئی اے سے ڈيل کرنا چاہتے تھے، جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کی آفر دے کر ان کے ساتھ بھی ڈيل کرنا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے