اداکارہ حرامانی

اداکارہ حرامانی شوبز میں آنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟

کراچی (پاک صحافت) اداکارہ حرامانی شوبز میں آنے سے قبل کیا کرتی تھیں؟ اس حوالے سے متعلق انہوں نے سب کچھ بتا دیا۔ اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے شوبز میں آنے سے قبل ان کی پہلی جاب بطور مہندی آرٹسٹ تھی جہاں انہیں چاند رات پر مہندی لگانے کے 1500 سے 2000 روپے ملا کرتے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایک ویب انٹرویو کے دوران حرا مانی شوبز میں آنے قبل کی زندگی سے متعلق بتایا  کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایاکرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھےاور ان پیسوں سے فوراًجاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ  پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔

واضح رہے کہ ویب انٹرویو کے دوران شوبز کیرئیر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا،انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا ’اگر ابو میں نے آپ کی پسندسے شادی کی تو مرجاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں‘۔اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ ’اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی‘۔

یہ بھی پڑھیں

سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ کی دھوم

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی کے نئے گانے ’زمانہ‘ نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے