بلاول بھٹو زرداری

شہید محترمہ بینظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں، بلاول

لاڑکانہ (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شہید بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر  اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو مثالی عالمی لیڈر تھیں۔ بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا تھا کہ  انہوں نے پاکستان میں بڑی بہادری سے جمہوریت کے لیے تاریخی جدوجہد کی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے  بینظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی زندگی ایک تحریک اور مشعلِ راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج یہ عہد کرنے کا دن ہے کہ پاکستان سے دہشتگردی و انتہا پسندی کا خاتمہ کریں گے۔

واضح  رہے کہ پی پی چیئرمین نے جاری پیغام میں مزید کہا کہ ہمیں آج ک دن عہد کرنا چاہئے کہ جمہوریت کی مضبوطی، آئین و پارلیمان کی بالادستی، اور معاشرتی مساوات کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو اس کے علاوہ خراج عقیدت پیش کرنے کا کوئی اورطریقہ نہیں ہوسکتا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے