میرا

لکس اسٹائل ایوارڈز کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے ، چاہے وہ ریڈ کارپٹ پر ہو یا اسٹیج پر، میرا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان فلم اسٹار اور پروڈیوسر میرا  کا کہنا ہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کا میرے دل میں ایک خاص مقام ہے ، چاہے وہ ریڈ کارپٹ پر ہو یا اسٹیج پر۔۔۔ خیال رہے کہ انہوں نے یہ بات اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے اس کے کیپشن میں کہی۔

تفصیلات کے مطابق فلم اسٹار و پروڈیوسر میرا کا کہنا ہے کہ پاکستان شوبز انڈسٹری کے سب سے زیادہ پسند کیے جانے والے سالانہ ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز کا ان کے دل میں ایک خاص مقام ہے۔ خیال رہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ماضی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی اپنی یادگار تصاویر شیئر کیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ میرا نے کہا کہ لکس اسٹائل ایوارڈز سے میری محبت ناقابلِ بیان ہے، ایوارڈز شو کے 20 سال مکمل ہونے پر مبارک ہو۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں ’ایل ایس اے 2021‘ کا بھی اضافہ کیا۔ خیال رہے کہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی آفیشل ویب سائٹ پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا ہے اورصارفین اپنے پسندیدہ اداکاروں کو ووٹ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیٹ فلکس نے ’پشپا 2‘ کے ڈیجیٹل حقوق 275 کروڑ روپے میں خرید لیے

(پاک صحافت) آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس نے جنوبی بھارت کے سپر اسٹار …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے