مریم نواز

شہبازشریف کی سفارتی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی سفارتی کامیابیوں نے فارن فنڈڈ ایجنٹ عمران نیازی کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ خان کی وزیراعظم شہباز شریف کے بارے میں بے تکی باتیں پتہ دے رہی ہیں کہ شہباز شریف اور پاکستان کو جو سفارتی کامیابیاں اور عزت بیرونی دنیا سے ملی ہے اس نے فارن فنڈڈ ایجنٹ کو تڑپا کر رکھ دیا ہے۔

مریم نواز کا اپنے بیان میں مزید کہنا ہے کہ ڈالر آخر حلال بھی تو کرنے ہیں! اسی حسد کی آگ میں جلتے رہنا اب اس کا مقدر ہے انشاءاللّہ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے منصب سنبھالتے ہی ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا ہے جس کی وجہ سے نااہل اعظم کو تکلیف ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے