شہبازشریف بلاول بھٹو

شہبازشریف کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو کی شرکت

اسلام آباد (پاک صحافت) شہبازشریف کی جانب سے دئے گئے عشائیہ میں آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے شرکت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت عظمی کے نامزد امیدوار شہباز شریف کی جانب سے اسلام آباد میں عشائیہ دیا گیا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر میاں شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کی جانب سے ایاز صادق کا نام اسپیکرشپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پارٹی کی جانب سے غلام مصطفی شاہ کا نام ڈپٹی اسپیکر شپ کے امیدوار کے طور پر نامزد کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے متوقع نئی حکومت کے سامنے چارٹر برائے معیشت، قومی اتفاق رائے، انتخابی اور عدالتی اصلاحات پر عمل درآمد کرنے کی تجاویز پیش کردیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیصل کریم کنڈی

ہم جمہوری لوگ ہیں، نہیں چاہتے کہ صوبے میں گورنر راج لگے۔ گورنر خیبرپختونخوا

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم جمہوری لوگ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے