سیکیورٹی فورسز

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان (پاک صحافت) سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا جس میں فائرنگ کے تبادلے میں چھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتےہوئے ایک جوان بھی زخمی ہوا۔ اس حوالے سے آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور شہریوں کے اغوا سمیت دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے کسی دوسرے دہشت گرد کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا۔

علاقہ مکینوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے