شہباز شریف حمزہ شہباز

شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری

لاہور (پاک صحافت) سپیشل کورٹ سینٹرل نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپیشل کورٹ سینٹرل نے وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی بریت کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ سپیشل جج سینٹرل اعجاز حسن اعوان نے 31 صفحات کا فیصلہ تحریر کیا، فیصلے میں بریت کی وجوہات تحریر ہیں۔

ذرائع کے مطابق تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کی کوئی وجہ نہیں ملی، باپ بیٹے کے خلاف منی لانڈرنگ ایکٹ کے تحت فرد جرم عائد نہیں ہوسکتی، فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرائل کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو سزا ملنے کا کوئی امکان بھی موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سلیم حیدر

مولانا فضل الرحمن کوئی ایسا قدم نہ اٹھائیں جس سے ملک کا نقصان ہو۔ گورنر پنجاب

لاہور (پاک صحافت) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے