شہباز شریف کی زیرِقیادت پاکستان نے ترقی کے دور میں قدم رکھ دیا، ملک یونس

(پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین ملک یونس کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے ترقی کے دور میں قدم رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک یونس نے ن لیگ کی تنظیم سازی کے حوالے سے منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جاپان سمیت دنیا بھر میں لیگی کارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف کے ساتھ 5 سالہ زیادتی کے دور کا خاتمہ ہو چکا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو ملنے والی وزیر اعظم کی کرسی شریف خاندان اور لیگی کارکنان کی فتح ہے۔

مسلم لیگ ن جاپان کے چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ پارٹی کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کارکردگی سے اوورسیز کارکنوں کے مسائل بھی حل ہوں گے جبکہ وہ پنجاب کو ترقی کے نئے دور میں لے کر جائیں گی۔ اس موقع پر ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان کے بھائی ملک مہر اعوان کی مغفرت کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے