خورشید شاہ شہباز شریف

شہباز شریف کی خورشید شاہ سے اہم ملاقات، مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے اہم ملاقات ہوئی، جس کے دوران پارلیمنٹ میں مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت کی گئی اور اہم فیصلے لئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور خورشید شاہ کی درمیان ہونے والی ملاقات میں مولانا اسعد محمود، سردار ایاز صادق کے علاوہ شاہدہ اختر علی، مولانا صلاح الدین ایوبی بھی  موجود تھے، بعد ازاں ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی بھی اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر سے اراکین کی ملاقات میں شریک  ہوئے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کی ملاقات کے دوران پارلیمان میں قانون سازی اور مشترکہ اجلاس سے متعلق مشاورت ہوئی اور اپوزیشن کا مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس بلانے پر غور کیا گیا۔ یاد رہے کہ مشترکہ اجلاس سے متعلق حکمت کو مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس میں رکھا جائے گا، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے تمام اپوزیشن کو اپنے اراکین کی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے