شرجیل میمن

شرجیل میمن کیجانب سے عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنانے سے قبل عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ وہ ملک سے فرار نہ ہوسکے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص مخالفین کو چور کہتا تھا ان کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے کیا خبردی، عمران خان میں اخلاقی جرات ہے تو برطانیہ جاکر اس ادارے کے خلاف کیس کریں۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ وفاق چاہے تو عمران خان کو گرفتار کرسکتا ہے، عمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے، فارن فنڈنگ سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو کا ریفرنس عدالت میں موجود ہے اس پر فیصلہ سنایا جائے، الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں

قومی اسمبلی

غیر ملکی افراد پر دہشتگرد حملوں کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ پیش

اسلام آباد (پاک صحافت) وزارتِ داخلہ کی جانب سے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے