شاہد خاقان عباسی

شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔ سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی کے ریفرنس کی سماعت پر شاہد خاقان عباسی کے وکیل خواجہ نوید احمد نے ان کی صحت سے متعلق احتساب عدالت کو آگاہ کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وکیل خواجہ نوید احمد کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا ہوگیا ہے۔ وکیل نے درخواست میں کہا کہ شاہد خاقان عباسی اسلام آباد سے کراچی نہیں آسکے، ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا کیسز میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزارت خارجہ

پاک افغان کشیدگی برقرار؛ پاکستان نے صرف افغانستان کے لوگوں سے تعزیت کی

(پاک صحافت) پاکستان نے افغانستان کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرلیے ہیں، وزارت خارجہ نے ایک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے