شاہد خاقان

شاہد خاقان عباسی کا ملک کو آئین کے مطابق چلانے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کےسینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے بڑا مطالبہ کر دیا، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے ملک آئین کے مطابق چلایا جائے۔ شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ قائد حزب اختلاف کے ساتھ جو ہوا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے ملک آئین کے مطابق چلایا جائے۔ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اے میں تمام سوچ و فکر کی جماعتیں ہیں ،تمام جماعتیں پاکستان کو آئین کے مطابق چلانے کے حق میں ہیں۔

واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے جو احتجاج کیا اس سے کم شدت کا احتجاج کبھی نہیں ہوا۔ شہباز شریف کی تقریر روکنے سے متعقل انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے ساتھ جو ہوا اس کی دنیا میں مثال نہیں ملتی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے