شاہ محمود قریشی

شاہ محمود قریشی کے متعلق انتہائی سنسنی خیز انکشاف

کراچی (پاک صحافت) پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے متعلق انتہائی سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ اپنی الگ پارٹی بنانے کی کوشش میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے پیشنگوئی کی ہے کہ شاہ محمود قریشی اپنی الگ پارٹی بنانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ اس میں کامیاب نہ ہوئے تو اگلے الیکشن تک تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر کسی دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

منظور وسان کا مزید کہنا ہے کہ علیم خان اور جہانگیر ترین سمیت دیگر ساتھی عمران خان سے بغاوت کر چکے ہیں، اور مزید باغی آئندہ سال منظر عام پر آئیں گے، جو ساتھیوں سمیت بغاوت کا اعلان کریں گے۔ احتساب کا سلسلہ چل پڑا ہے اور کوئی نہیں بچے گا، آج اپوزیشن کی پکڑ دھکڑ ہے، 2022 میں حکومتی اراکین کی پکڑ دھکڑ ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

مریم نواز نے ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی سے متعلق حکم جاری کردیا

لاہور (پاک صحافت) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے