لادی گینگ سربراہ

سیکیورٹی فورسز کیساتھ مقابلے میں لادی گینگ کا سربراہ ہلاک

ڈیرہ غازیخان (پاک صحافت) قتل، ڈکیتی اور اغوا سمیت متعدد سنگین جرائم میں ملوث لادی گینگ کا سربراہ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکاروں نے جب لادی گینگ کے سربراہ خدابخش لادی کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو اس نے فورسز پر فائرنگ شروع کردی۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے کی گئی جوابی فائرنگ میں بدنام زمانہ لادی گینگ کا سربراہ ہلاک ہوگیا ہے۔ فورسز لادی گینگ کے مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہے۔

خیال رہے کہ لادی گینگ کا سرغنہ خدا بخش لادی کئی افراد کے قتل میں ملوث تھا۔ کچھ عرصہ پہلے لادی گینگ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی تھی جس میں وہ ایک شخص کے ہاتھ، پاؤں کاٹ کر اسے قتل کرتے ہوئے نظر آئے۔ جس کے بعد لادی گینگ کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے