سینیٹ

سینیٹ کی خالی 48 میں سے 30 نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے، جس کے مطابق سینیٹ کی خالی ہوئی48 میں سے 30 نشستوں پر دو اپریل کو انتخاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخاب میں 59 امیدواران مد مقابل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ بیلٹ پیپرز کی طباعت اور ریٹرننگ افسران کو الیکشن میٹریل کی ترسیل کا کام بھی مکمل ہو گیا ہے۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی 48 خالی نشستوں پر انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن پروگرام کا نوٹیفکیشن 14 مارچ کو جاری کیا۔ الیکشن شیڈیول کے مطابق سینیٹ کی 29 جنرل ، 8 خواتین ، 9 ٹیکنو کریٹ /علماء اور 2 غیر مسلموں کی نشستوں پر انتخاب دو اپریل کو ہونا ہے۔

سینیٹ انتخاب کے لیے کل 147 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، جن میں سے 58 منظور ہوئے، اور ان میں سے 18 امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ پنجاب کی 7 جنرل نشستوں اور بلوچستان کی 7 جنرل نشستوں، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ/ علماء کی نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

اسحاق ڈار کی کرغز وزیر خارجہ سے ملاقات، پاکستانی طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے پر بات چیت

آستانہ (پاک صحافت) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کرغز وزیر خارجہ سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے