سینیٹ الیکشن : الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل جاری

سینیٹ الیکشن : الیکشن کمیشن کی نگرانی میں ووٹنگ کا عمل جاری

اسلام آباد(پاک صحافت) آج صبح 9 بجے بروقت پولنگ کے آغاز کو یقینی بنانے کے لیے ای سی پی کا عملہ صبح سویرے ہی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا،الیکشن کمیشن کی نگرانی میں سینیٹ (ایوان بالا)کے لئے  کی 37 نشستوں پر انتخاب کے لیے خفیہ رائے دہی کے ذریعے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جو شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

ایوان بالا کی 37 ان نشستوں پر آج ہونے والے انتخابات کے لیے سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور اسلام آباد سے مجموعی طور پر 78 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ پنجاب سے تمام امیدوار گزشتہ ماہ دیگر امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے یا نااہل ہونے کے بعد بلامقابلہ منتخب ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: سینیٹ الیکشن: وزیر اعظم کی اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں اور تبادلۂ خیال

سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت شروع ہوتے ہیں اسلام آباد کی نشست کے لیے سب سے پہلا ووٹ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے شفیق آرائیں نے کاسٹ کیا جبکہ ان کے بعد فیصل واڈا نے اپنا ووٹ ڈالا۔بعدازاں وزیراعظم عمران خان بھی ایوانِ زیریں میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے پہنچے اور ووٹ ڈالا، اس موقع پر حکومتی اراکین نے نعرے بھی لگائے۔

ادھر الیکشن کے دوران کسی امیدوار یا ووٹر کے پولنگ بوتھ کے اندر موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے اور اس بارے میں سیکیورٹی عملے کا کہنا تھا کہ پولنگ بوتھ میں موبائل لے جانے کی اجازت نہیں ہے۔سیکیورٹی عملہ کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے موبائل فون کو پولنگ بوتھ میں لے جانے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

واضح رہے کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبر الطاف ابراہیم اسلام آباد میں انتخابی عمل کی نگرانی کری رہے ہیں۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے اس ضمن میں ممبران کو سینیٹ انتخابات شفاف بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت بھی کی ہے۔

 

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے