مراد علی شاہ

سیلاب کا 75 فیصد پانی اکتوبر تک نکال دیں گے۔ وزیراعلی سندھ

عمرکوٹ (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جمع شدہ 75 فیصد پانی کو اکتوبر تک نکال دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو سیلاب متاثرین کی مشکلات کا مکمل احساس ہے، انشاءاللہ 75 فیصد پانی اکتوبر تک نکال دیں گے تاکہ گندم کی بوائی ہوسکے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ خود گاہے بگاہے مسلسل سندھ کے ہر ضلع کا درورہ کررہے ہیں، ریلیف کے کام میں کسی بھی قسم کی غفلت لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سندھ میں اس مرتبہ ریکارڈ بارشیں ہوئی ہے محکمہ موسمیات کے مطابق اس دفعہ پورے سندھ میں گیارہ سو ملی لیٹر ریکارڈ بارشیں ہوئی، سندھ میں 140 ملین ایکڑ فٹ پانی موجود ہے دیگر صوبوں کا پانی اس کے علاوہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے